Homeخبریںتربت فوجی قافلے پر بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک،5 زخمی کیے:...

تربت فوجی قافلے پر بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک،5 زخمی کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج 6 مارچ بروز پیر سہ پہر تین بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُّْک میں قابض فوج کے قافلے کو اْس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت کے مرکزی کیمپ سے نکل کر ڈی بلوچ کی جانب جارہا تھا۔

میجر گُہرام بلوچ نے کہا کہ بم حملے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوا اور گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کی۔ اسی طرح اپنے نقصانات کو چھپانے کیلئے دشمن فوج نے اس روڈ کو دو گھنٹے تک آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پاکستان فوج کا ترجمان آئی ایس پی آر بھی اپنی ہلاکتوں اور نقصانات کو چھپانے اور شکست خوردہ فوج کو جھوٹی تسلی دینے کیلئے صرف اس وقت میڈیا کے سامنے آتا ہے یا ایک خبر جاری کرتا ہے جب کوئی سرمچار شہید ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ بلوچ فرزند بلوچستان کی دفاع میں شہید ہونے پر فخر کرتے ہیں اور ہم اسے کسی سے نہیں چھپاتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم حق اور سچائی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version