Homeخبریںتربت فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں...

تربت فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل ایف

 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے تربت سینما چوک قبرستان کے نزدیک قائم فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

انھوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ دن چار اگست کی رات بوقت آٹھ بجکر چالیس منٹ کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تربت سینما چوک ،قبرستان کے نزدیک قائم فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے ۔جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا۔

انھوں نے کہاکہ شہری آبادی کے درمیان فوجی چوکی قائم کر کے فورسز خود کو مین میڈ کور(Man-Made Cover) دینے کی کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ اس حملہ کے بعد سرمچاروں نے شہری گوریلا طریقہ اپناتے ہوئے قابض فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

 

Exit mobile version