Homeخبریںپاکستانی صحافی افغانستان میں لاپتہ

پاکستانی صحافی افغانستان میں لاپتہ

 

کابل ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافی انس ملک افغانستان میں لاپتہ ہوگئے بتایا جارہاہے کہ ان کا نمبر بھی بند جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں کام کرنے والے انس افغانستان میں امریکی آپریشن میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد سے کابل سے رپورٹنگ کر رہے تھے۔

آخری بار جمعرات کی سہہ پہر متعلقہ علاقے سے دوستوں سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔

ڈیسک ایڈیٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان (دیپ) کی جانب سے انس ملک کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Exit mobile version