Homeخبریںتربت: لاپتہ حیات سبزل اگر تین دن کے اندر بازیاب نہیں ہوئے...

تربت: لاپتہ حیات سبزل اگر تین دن کے اندر بازیاب نہیں ہوئے تو احتجاج کی جانب جائیں گے۔لواحقین کا پریس کانفرنس

تربت: (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماء صبغت اللہ شاہ جی،حق دو تحریک کیچ کے سربراہ حاجی ناصر پلیزئی کے ہمراہ لاپتہ محمد حیات ولد سبزل کے لواحقین نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد حیات ولد سبزل کو 3 جولائی شام 6 بجے میری نگ سے مین روڑ پر سروس اسٹیشن سے مسلح افراد نے کالے شیشوں میں سوار افراد نے زبردستی اغوا کرکے لاپتہ کردیاہے جسکے چشم دید گواہ موجود ہیں.

اس دوران ہم نے ڈی پی او،ڈی سی،اے ڈی سی اور دیگر انتظامی افسران سے رابطہ کیاہےلیکن ابھی تک ہمیں تسلی بخش جواب نہیں دی جارہی ہے.

انہوں نے مزید کہاکہ محمد حیات ولد سبزل کو ایک سال قبل ہمارے اداروں نے طلب کیا تھا بے گناہ ہونے پر دوبارہ چھوڑ دیا۔ اگر بلاتے ہم خود حاضر ہوتے اور اسے متعلقہ اداروں کے سامنے پیش کرتے انہیں جبری طورپر لاپتہ کرنا زیادتی ہے.

زاتی اختلافات کی بنیاد پر مسلح جتھوں کے کہنے پر یا انکے زریعے لوگوں کو اٹھانا شہریوں کیساتھ ناروا سلوک ہے اور اس سے مزید نفرتیں جنم لیں گے یہ سلسلہ ترک کرنا چاہیے.

انہوں نے کہاکہ ہم پرامن شہری ہیں،ہمارے بیٹے کو بازیاب کیا جائے نہیں تو تین دنوں کے بعد ہم مجبور ہوکر احتجاج کی طرف جائیں گے اور دیگر آئینی وقانونی زرائع سے جدوجہد کریں گے۔

Exit mobile version