جمعرات, مئی 23, 2024
ہومخبریںتربت میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملہ

تربت میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملہ

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں قابض پاکستانی فوج پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

حملہ پاکستانی فوج کے ناکے پر ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔

حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج اور دیگر اداروں پر آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز