اتوار, جون 16, 2024
ہومخبریںبلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظرتمام اسکول...

بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظرتمام اسکول بند کردیئے گئے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردیےگئے ، پرائمری اور مڈل اسکول پہلے سے ہی بند ہیں۔

سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق  کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طورپربندکردیےگئے ہیں۔

نوٹی فیکشن کے مطابق بلوچستان کے تمام اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گے۔ آ س سے پہلے محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول عید الفطر تک بند کیے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں میٹرک کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز