Home خبریں تمپ سے تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ۔

تمپ سے تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ۔

0

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تمپ میں پل آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز نے تین بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح کسانو کے مقام پر مقامی آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو گاڈیوں میں ڈال کر لے گئے۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں میں دو بھائیوں سمیت 3 نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت محسن ولد عبدالصمد، عادل ولد عبدالصمد اور سہیل ولد غلام رسول شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں میں محسن صمد اس سے قبل بھی جبراً گمشدگی کا شکار رہ چکا ہے جو 9 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں تاہم آج وہ دوسری بار لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version