جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںجرمن عام انتخاب اختتام کو پہنچ گئے ۔

جرمن عام انتخاب اختتام کو پہنچ گئے ۔

برلن(ہمگام نیوز) جرمن عام انتخاب جو آج صبح 24 ستمبر 2017 کو شروع ہوئے شام چھے بجے اپنے اختتام کو پہنچے۔ انجیلا مارکل کی پارٹی سی۔ڈی۔یو/سی۔ایس۔یو کو32.7% ووٹ ، ایس۔پی۔ڈی کو 20% اے۔ایف۔ڈی کو 13.4%، ایف۔ڈی۔پی کو 10.5%،گرین کو 9.3% ،لیفٹیسٹ پارٹی کو 9% جبکہ دوسری چھوٹے پارٹیوں کو 4.8% ووٹ ملے ہیں۔ تاہم انجیلا مارکل کی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے یا ایس۔پی۔ڈی سے اتحاد کرنا ہوگا یا گرین اور ایف۔ڈی۔پی سے بعض ماہرین کے مطابق اگر ایس۔پی۔ڈی گرین اور ایف۔ڈی۔پی سے اتحاد کرنے میں کامیاب ہوئی تو مرکز یعنی برلن میں انکی حکومت آسکتی ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد جرمن تاریخ میں پہلی بار کوئی رائٹ ونگ پارٹی مرکزی پارلیمنٹ میں آنے میں کامیاب ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز