Homeخبریںجھاو ,میں قابض پاکستانی فوج کی تیزی سے نقل و عمل کی...

جھاو ,میں قابض پاکستانی فوج کی تیزی سے نقل و عمل کی اطلاعات

جھاؤ(ہمگام نیوز) اطلاعات بمطابق مقبوضہ کے پسماندہ علاقے جھاؤ میں قابض پاکستان کی زمینی فوج کی بڑی تعداد میں نقل و عمل کی اطلاعات ،جھاؤ میں ہر طرف ناکہ لگانے کی اطلاعات ہے ،قابض فوج کی طرف سے سخت جارحیت کا امکان ۔
تفصیلات کے مطابق جھاؤ میں قابض فوج کی گزشتہ تین دنوں سے جھاؤ کے مختلف کو علاقوں کو قابض پاکستانی فورسز کی طرف سے سیل کرنے کی اطلاعات ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی جانب سے عوام پر ہرقسم کی آمدورفت پر مکمل پابندی لگانے کے ساتھ ، ساتھ داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کر دئیے گئے ہیں۔
لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کی وجہ سے روز مرہ کی اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا پیدا ہونے کی خدشہ ہے۔
قابض پاکستانی فورسز نے علاقے میں لوگوں سے اونٹیں اور گدھے چھین کر کوہڑو کے آرمی کیمپ میں جمع کرنے شروع کر دئیے ہیں، لوگوں کا کہنا ھے کہ آرمی جھاؤ کے پہاڑی سلسلوں اور سورگر کے پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی کی تیاری کر رہی ہے،واضح رہے کہ جھاؤ میں مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح وقفہ وقفہ سے آپریشن ہر وقت جاری ہیں۔موجودہ حالات کو دیکھ کر ان کی نقل وعمل اور ماضی کے جارحیت کو دیکھ کر عوام میں خوف وہراس پایا جاتاہے۔

Exit mobile version