Homeخبریںجیکب آباد میں بلوچ سماجی کارکن پولیس جعلی مقابلے میں شہید

جیکب آباد میں بلوچ سماجی کارکن پولیس جعلی مقابلے میں شہید

جیکب آباد (ہمگام نیوز) بلوچستان اور سندھ کے سرحدی شہر جیکب آباد میں بلوچ سماجی کارکن کو پولیس کے جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گزشتہ رات کی تاریکی میں پولیس نے سماجی کارکن صدام لاشاری کو حراست میں لیا۔

لواحقین کے مطابق صدام لاشاری کی بازیانی کیلئے مقامی ایس ایچ او نے 10 لاکھ روپے کی کثیر رقم کی تعاون کی مانگ کی تاہم عدم ادائیگی پر انہیں شہید کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے میڈیا پر صدام لاشاری کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیا ہے لیکن صدام کا قتل مبینہ طور پر دورانِ حراست جعلی مقابلے میں ہوا ہے۔

ورثاء کے مطابق جیکب آباد پولیس نے ٹھل شہر کے منشیات فروشوں سے سپاری لیکر انکے بیٹے کو صدام کو قتل کروایا ہے۔

مقتول صدام لاشاری ایک بلوچ سماجی کارکن ہیں اور 2 بہنوں کے اکھلوتے بھائی بھی بتائے جاتے ہیں جنہوں نے سماجی برائیوں میں پولیس گردی اور منشیات جیسے لعنتی شہ پر سوشل میڈیا کے تحت آگہی مہم چلائی تھی۔

Exit mobile version