شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںحاجی اکبر آسکانی کے گھر پر حملہ کرکے تمام سامان کو جلا...

حاجی اکبر آسکانی کے گھر پر حملہ کرکے تمام سامان کو جلا دیا۔بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے تربت واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار کو مند میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 تربت میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی کے گھر پر حملہ کرکے تمام سامان کو چلا دیا بلوچ ری پبلکن آرمی حاجی اکبر آسکانی سمیت تمام امیدواروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ ریاستی الیکشن ڈرامہ مہم کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ مند میں مالک چار شمبے نامی مخبر کو سرمچاروں نے تفتیش کے بعد ہلاک کر دیا جو کئی عرصہ سے ریاست کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا اور تفتیش میں اس نے اپنے ساتھیوں اور نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جس کیخلاف جلد کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز