واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ایرانی فوج ناکامی کے سبب بھاگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی اب ایک ‘فولادی دیوار’ بن چکی ہے، جبکہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ تباہ ہو چکی ہے اور ان کے پاس مزاحمت کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے قابض ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بحری ناکہ بندی فولادی دیوار بن چکی ہے۔ قابض ایران کے پاس مزاحمت کے لیے کچھ نہیں بچا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو ایسی فولادی دیوار قرار دیا جس کے خلاف قابض ایران کچھ نہیں کرسکتا۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قابض ایران کی فوجی صلاحیتوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قابض ایران کے پاس مؤثر بحریہ نہیں، فضائیہ بھی باقی نہیں رہی، جبکہ قابض ایرانی فوج کے باقی ماندہ اہلکاروں کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیںانھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے قابض ایران کی پاسداران انقلاب کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور وہ آبنائے ہرمز سے بھاگ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امریکی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے اور قابض ایرانی قیادت بھی غیر یقینی کی شکار ہے۔