حب ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلچستان آل شال کراچی بس ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی مبینہ زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف احتجاج اور ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا۔
احتجاج کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں کھڑی ر ہیں، جس سے شال تا کراچی اور دیگر علاقوں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ضروری سفر کرنے والے افراد، خواتین، بچوں اور مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈی جی کوسٹ گارڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل نکالیں اور مسافر ٹرانسپورٹ کی بحالی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مزید سفری مشکلات سے بچایا جا سکے۔


