Homeخبریںسوئی ٹرک ڈرائیور کے اغوا کیخلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج شاہراہ بلاک...

سوئی ٹرک ڈرائیور کے اغوا کیخلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج شاہراہ بلاک کردیا

ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی سوئی ماڑی کے قریب ٹرک ڈرائیورز نے اپنے ساتھی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی ہاتھوں اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

مظاہرین کے مطابق ان کے ایک ساتھی ڈرائیور کو نامعلوم افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جس کے خلاف ٹرک ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔

شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ساتھی ڈرائیور کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز