Homeخبریںحب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق...

حب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

حب (ہمگام نیوز) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی اور دارو ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ،نعش اور زخمی اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس نے بھوانی فائرنگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

اس حوالے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی شاہ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 29سالہ فرمان علی ولد محمد ارشاد موقع پر جاں بحق ہو گیا مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دوسرا فائرنگ کے واقعہ دارو ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد نظام نامی شخص ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداددینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا دوسری جانب حب سرکل پولیس نے بھوانی کے مقام پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔

Exit mobile version