خضدار (ہمگام نیوز) ہمشیرہ اسماء جتک نے خضدار سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی کابینہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملوث تمام افراد کو شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اپنی بہن اور خاندان پر ہونے والے صدمات اور خوف کے ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے انصاف، تحفظ اور منصفانہ مقدمے چلانے کی درخواست کی ہے، جبکہ عوام سے بھی انصاف کے اس مطالبے کی حمایت اور پیغام کی اشاعت کی اپیل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میں آج بھاری دل کے ساتھ پوری قوم، حکومت مقبوضہ بلوچستان، حکومتِ قابض پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے انصاف کی اپیل کر رہی ہوں۔ہماری بہن اور ہمارے خاندان نے شدید تکالیف اور ناقابل بیان صدمات برداشت کیے ہیں۔
ان واقعات نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ ہم مسلسل خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اور صرف یہی چاہتے ہیں کہ قانون اپنا کام کرے اور اس کیس میں ملوث تمام افراد کو مکمل، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ہم کسی سے خصوصی رعایت نہیں مانگتے، صرف انصاف چاہتے ہیں۔ ہم تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، مقدمے کی منصفانہ پیروی کی جائے، اور کسی بھی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔میں تمام قابض پاکستانیوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ ہماری آواز بنیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، اور انصاف کے اس مطالبے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ کسی اور خاندان کو ایسے دکھ اور خوف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انصاف، تحفظ اور قانون کی بالادستی ہی ہماری درخواست ہے


