Homeخبریںخاران، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ماڈل اسٹڈی سینٹر کے ممکنہ منتقلی کیخلاف...

خاران، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ماڈل اسٹڈی سینٹر کے ممکنہ منتقلی کیخلاف احتجاج

خاران (ہمگام نیوز) طلباء اور سیاسی و سماجی رہنماوں کا علامہ اقبال یونیورسٹی خاران کے کیمپس کو خاران سے شفٹ کرنے کی سازش کیخلاف چیف چوک تا خاران پریس کلب احتجاجی ریلی اور خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرے سےشرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاران کے نوجوانوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیم سے دور کیاجارہا ہے جو علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ظُلم اور نا انصافی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس مرحوم محمد نور مِسکانزئی نے علاقے کیلئے بےشمار پروجیکٹس منظور اور تعلیمی اداروں کی خاران میں قیام کیلئے بھر پور رول ادا کیا تھا لیکن اب اُس کی دنیا فانی سے جانے کے بعد سازشی عناصر اُنکے کارکردگی کو ناکام بنانے کیلئے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور علاقے کے نوجوانوں سے ذیادتی جیسے حرکت کررہے ہیں جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے آخر میں وفاقی حکومت بلوچستان حکومت اور ایم پی اے خاران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خاران کیمپس کی علاقے سے شفٹنگ کا نوٹس لیں بصورت دیگر خاران کے سیاسی و قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سے ملکر بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

Exit mobile version