Homeخبریںخاران شہر کے مختلف مقامات پر بی ایل اے اور بی این...

خاران شہر کے مختلف مقامات پر بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ، پنجابی فوج مٹانے میں مصروف

خاران (ھمگام نیوز)  خاران  شہر کے مختلف مقامات پر بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے، جس کے ردعمل میں بوکھلاہٹ کا شکار پنجابی فورس ایف سی نے متعدد مقامات پر دیواروں سے چاکنگ مٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ میں مختلف اوقات میں خاران شہر کے متعدد مقامات پر بلوچ راجی فوج بی ایل اے اور رواں ہفتے آزادی پسند سیاسی تنظیم بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

خاران شہر میں شاہ میر بور، مولوی مجید مسجد ایریا، یایا جان مسجد ایریا، سراوان روڈ، مزارزئی محلہ، کلان، واپڈا کالونی، حسین آحمد محلہ، شیخ منیر محلہ سمیت متعدد مقامات پر مردم شماری سے بائیکاٹ، پاکستان مردہ باد، آزاد بلوچستان، بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں کیے گئے وال چاکنگ کے خلاف پاکستانی فوج گزشتہ کئی دنوں سے مذکورہ مقامات پر گشت کررہی ہے۔

مختلف مقامات سے وال چاکنگ کو مٹانے کے علاوہ قابض فوج مسلسل محلوں اور گلیوں میں ناکہ بندی کرکے عوام کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔

Exit mobile version