Homeخبریںخاران : لیویز چوکی پر حملے کی زمہ داری مزہبی دہشت گرد...

خاران : لیویز چوکی پر حملے کی زمہ داری مزہبی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلیا.

 

خاران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خاران/واشک روڈ پر رات ایک بجے مزہبی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں نے لیویز چوکی پر حملہ کرکے ایک لیویز اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق گذشتہ رات ایک بجے واشک خاران روڈ دالی کے مقام پر واقع لیویز چوکی پر مزہبی دیشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق مذکورہ حملے میں لیویز کے دو اہلکار سیکنڈ انچارج نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں لیویز فورس بیسمہ نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے کے بعد مزید طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا تاہم راستے میں نعمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

میڈیا زرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کے مارے جانے کی بھی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں لیویز کے تین اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کاروائی میں تحریک طالبان پاکستان کا ممبر انس بلوچ بھی ہلاک ہوگیا۔

Exit mobile version