Homeخبریں27مارچ یوم قبضہ کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں سیمینار...

27مارچ یوم قبضہ کی مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں سیمینار کا انعقاد کریگی ۔ ایف بی ایم

برلن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ 27 مارچ کے دن مشرقی مقبوضہ بلوچستان پر پاکستان کے جبری قبضے کی مناسبت سے جرمنی میں ایک سیمینار کا انعقاد کریگی۔

فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا کو جاری اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ سیمینار 25 مارچ کے دن جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے این ایچ ہوٹل کے میٹنگ روم میں جرمنی کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

ایف بی ایم نے اپنے جاری اعلامیے میں مزید کہا کہ اس سیمینار میں مقررین یورپ کے وہ مصنفین ہونگے جنہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کتابیں تحریر کی ہیں جو بلوچستان کے تاریخی پس منظر اور حالیہ حالات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔

Exit mobile version