Home خبریں خاران میں شاپنگ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

خاران میں شاپنگ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

0

خاران (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق خاران میں بازار شاپنگ روڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جاں بحق ہونے والے شخص شاپنگ بازار کے قریب پرائیویٹ میڈیکل اسٹور چلا رہے تھے ، تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

Exit mobile version