Homeخبریںخاش میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان زخمی

خاش میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان زخمی

خاش (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ روز 18 جولائی کی شام کو شادی کی تقریبات میں فائرنگ کی روایت پر عمل کرتے ہوئے خاش میں غلطی سے ایک بلوچ نوجوان کو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت خاش سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سراج براہوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی دائیں جانب لگنے سے زخمی ہونے والا یہ نوجوان اب خاتم اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 جولائی کو خاش میں شادی کی تقریب میں ایک اور نوجوان کو حادثاتی طور پر فائرنگ سے گولی لگی تھی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ جبکہ گزشتہ رات کنرک شہر ایسی واقعہ میں ایک اور شہری سعید براہوئی نوجوان جانبحق ہوگیا تھا ۔

Exit mobile version