Homeخبریںخاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

خاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

خاش(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو خاش کے علاقے گرنچن کے قریب توحید آباد گاؤں (پشت گیابان ٹاؤن) میں اینٹی نارکوٹکس فورسز نے ایک چلتی گاڑی کا پیچھا کیا

 اسی تعاقب کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ۔

 شہید ہونے والے اس شہری کی شناخت 50 سالہ طاہر جمالزہی ساکن خاش ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق فورسز نے ایک سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی جو توحید آباد گاؤں کے درمیان سے گزرتی ہے اور اس قصبے کا بازار اسی جگہ واقع تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زابل سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ نادری، جو اس فورسز کی گاڑی اور اس کاروائی کے انچارج ہیں ، نے بازار اور اس قصبے کے علاقے میں فائرنگ کے خلاف دیہاتیوں کے احتجاج کے جواب میں انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 واضح رہے کہ طاہر تقریباً 10 سال سے اس علاقے میں ایک وین کے ذریعے پھل اور سبزیاں فروخت کر رہا تھا جو کہ دو خاندانوں کا کفیل اور سربراہ تھ

ا ۔

Exit mobile version