خضدار(ہمگام نیوز،) اطلاع کے مطابق خضدار پولیس حکام کے بیان کے مطابق خیرواہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حب بائی پاس کے مقام پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرید احمد ولد علی احمد گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نامعلوم کار سواروں نے انہیں راستے میں روکا ملزمان نے فرید احمد کو زبردستی گاڑی سے اتارا اور قریب ہی فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کا گھیراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تاہم تمام پہلووں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔


