Homeخبریںخضدار، ریاستی ڈیتھ اسکواڑ نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

خضدار، ریاستی ڈیتھ اسکواڑ نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

خضدار (ہمگام نیوز) ریاستی ڈیتھ اسکواڑ کے مسلح کارندوں نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فوج کے گماشتہ سردار ثناء اللہ کے مسلح کارندوں نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق مسلح کارندوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی شناخت ثناءاللہ پندرانی بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جسے سبزی منڈی سے اغواء کرلیا گیا ہے۔

لواحقین نے مقامی انتظامیہ سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر مغوی بازیاب نہیں ہوا تو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند کریں گے۔

Exit mobile version