خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار میں پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کے قریب سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ انہیں اسی طرح لاپتہ کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق بی این ایم کے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر خدا بخش بلوچ کے بھائی اور باغبانہ کے رہائشی قادر بخش بلوچ باغبانہ سے خضدار جا رہے تھے کہ
6 ستمبر 2026 کو تقریباً صبح 10 بجے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کے قریب انہیں ڈیتھ اسکواڈ نے اٹھا لیا ،اور ان کا مقام تاحال نامعلوم ہے۔
ذرائع کے مطابق قادر بخش بلوچ کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ جبری لاپتا کیا جا چکا ہے۔ پہلی مرتبہ مارچ 2021 میں انہیں ان کے بیٹے سمیت پاکستانی فورسز نے اٹھایا تھا، تاہم چند روز بعد رہا کر دیا گیا۔ دوسری مرتبہ انہیں جون 2026 میں لاپتا کیا گیا اور تین روز بعد رہا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اتوار کو پیش آنے والا واقعہ قادر بخش بلوچ کی تیسری جبری گمشدگی ہے۔


