Homeخبریںخضدار سے ایک ہی خاندان کے سات افراد پاکستان آرمی کے ہاتھوں...

خضدار سے ایک ہی خاندان کے سات افراد پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) پاکستان آرمی نے ایک ہی فیملی کے سات افراد کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے جنگی آباد سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں علی حسن ولد جنگی خان، نعمان ولد علی حسن، نوید ولد علی حسن، میر محمد ولد خیر محمد، سراج احمد ولد میر محمد، عبدالرؤف ولد امام بخش اور سکندر ولد رضا محمد شامل ہیں۔

واضع رہے کہ پاکستانی فورسز کے بدنام زمانہ ادارے سی ٹی ڈی نے بلوچستان سے سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا بعد ازاں جعلی مقابلوں میں انکی لاشیں پھینک دی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزکورہ فیملی کے افراد کو بھی حسبِ روایات بدنام زمانہ پاکستانی ادارے اپنے کسی بھی جعلی مقابلے میں شہید کرکے لاشیں پھینک دے۔

Exit mobile version