Homeخبریںخضدار سے لاپتہ سات میں چھ افراد بازیاب ایف ایس سی کا...

خضدار سے لاپتہ سات میں چھ افراد بازیاب ایف ایس سی کا نوجوان طالب علم تاحال لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) رات گئے پاکستان کے بدنام زمانہ سیکیورٹی ادارے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار 7 میں سے 6 افراد گھر لوٹ گئے تاہم نوجوان تاحال لاپتہ ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کھنڈ جنگی آباد سے پاکستانی فورسز (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے 7 میں سے 6 افراد زیدی کے علاقے سورگز سے بازیاب ہوگئے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق انکے ایک نوجوان ایف ایس سی کا طالب علم نعمان ولد علی حسن تاحال لاپتہ ہیں اور نہ ہی انکے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

Exit mobile version