Homeخبریںخضدار میں دھماکہ، سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر ہلاک

خضدار میں دھماکہ، سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر ہلاک

خضدار (ہمگام نیوز) شہر میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکہ سی ٹی ڈی افسر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے جھلاوان کمپلیکس کے قریب قومی شہراہ پر سی ٹی ڈی خضدار کے انسپیکٹر شربت خان عمرانی کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول کے بم سے دھماکہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی خضدار کا انسپیکٹر شربت خان عمرانی ساکن نصیرآباد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب شربت خان عمرانی اپنی نجی گاڈی میں گھر سے دفتر کی جانب جارہا تھا اور بم اسکی گاڈی میں نصب کیا گیا تھا۔

Exit mobile version