ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںخضدار میں لیویز کا چھاپہ، ایک ہلاک 8 گرفتار

خضدار میں لیویز کا چھاپہ، ایک ہلاک 8 گرفتار

کوئٹہ(ہمگام نیوز)خضدار کے علاقے میں لیویز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ3زخمیوں سمیت8افراد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لیویز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ2012ءمیں خضدارمیں مسافر ویگن کو آگ لگاکر 18مسافروں کو زندہ جلانے والا ملزم سعد اللہ خضدار کے علاقے مولہ میں موجود ہے جس پر لیویز نے اسسٹنٹ کمشنرکی قیادت میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی لیویز کی جوابی کارروائی میں ملزم سعداللہ ہلاک جبکہ لیویز نے 3زخمیوں سمیت8افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 3کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ ملزم سعداللہ نے مسافر ویگن کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں 18مسافر جل کر ہلاک ہوگئے تھے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنارکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز