Homeخبریںخلیج اومان میں ٹینکر پر ڈرون حملہ ، امریکہ نے ذمہ داری...

خلیج اومان میں ٹینکر پر ڈرون حملہ ، امریکہ نے ذمہ داری ایران پر ڈال دی

ابوظہبی( ہمگام نیوز ) امریکہ کی طرف سے پر اعتماد انداز میں کہا گیا ہے کہ خلیج اومان میں ٹینکر پر ڈرون حملہ ایران نے کیا ہے۔ ایم وی پیسفک زرکون بحری جہاز پرڈرون حملے کی اطلاع دو روز قبل سامنے آئی تھی۔ تاہم اس بارے میں کسی طرف سے کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا تھا۔

 

بتایا گیا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ اس جہاز کے واقعے سے آگاہ تھا۔ لیکن اس بارے میں کچھ اور نہیں کہا تھا۔ اب بدھ کے روز وائٹ ہاوس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے ٹینکر ایرانی ڈرون طیارے کا نشانہ بنا ہے۔

 

جیک سلیوان نے کہا ‘ دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کی بنیاد پر ہم پورے اعتماد سے کہتے ہیں یہ ڈرون حملہ ایران نے ہی کیا ہو گا۔ ‘

 

سلامتی مشیر نے کہا ‘ ایران کے پاس اس مہلک ٹیکنالوجی میں اضافہ ہو رہا ہے وہ خود یا اپنی جنگی توسیعات (پراکسیز) کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے لے کر یوکرین تک اپنے یہ ڈرون استعمال کر رہا ہے۔ ‘

 

واضح رہے گذشتہ ماہ امریکہ نے یوکرین میں ایرانی ڈرون طیاروں کے استعمال کے بارے میں شواہد موجود ہونے کی بات کی تھی۔ تاہم ایران مسلسل اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے۔

 

وائٹ ہاوس میں سلامتی سے متعلق مشیر نے کہا ‘ خلیج اومان میں اس ڈرون حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ انداز اور اقدام سرحدوں پر عدم استحکام کا ذریعہ بنے گا۔ جبکہ سمندری سفر اور نقل و حمل کو مشکلات سے دو چار کرے گا اور بین الاقوامی تجارت و جہاز رانی متاثر ہو گی۔

 

ٹینکر پر ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح علاقے میں بھی ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ خلیجی پانیوں میں ٹینکرز اس سے پہلے بھی بہت سے حملوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں سے کئی کا الزام ایران پر للگا ہے تاہم ایران تردید کرتا ہے۔

 

امریکہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کو جوابدہ بنائے گا۔ نیز اس واقعے کا مناسب طریقے سے جواب بھی دے گا۔

 

اسرائیلی حکام نے اس بارے میں کہا ہے ایران ہی اس طرح کے ڈرون طیارے حملوں میں استعمال کرتا ہے۔ جس طرح کا ڈرون ٹینکرپر حملے میں استعمال ہوا ہے۔ ایران نے یوکرین کے خلاف روس کو بھی یہی ڈرون فراہم کیے ہیں۔

برطانیہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹینکر کا عملہ محفوظ رہا ہے۔ تاہم ابھی تحقیقات جای ہیں۔

 

 

Exit mobile version