Homeخبریںدرجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک

درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک

غزہ(ہمگام نیوز)موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کی کوریج کے بعد دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو م بلاک کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مغربی مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔ایک صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریباً 100 فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔

مزید غزہ کی پٹی پر تعینات الجزیرہ کے بیورو چیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد 3 روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا تاہم اتوار کے روز سلیکون ویلی میں مقیم واٹس ایپ کے ہیڈکوارٹرز میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔ ان کے مطابق بحال کیے جانے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن سے ان کے تمام پیغامات اور ڈیٹا بشمول نمبرز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز