Homeخبریںدزاپ جیل میں بلوچ شہری سمیت تین قیدیوں کو پھانسی

دزاپ جیل میں بلوچ شہری سمیت تین قیدیوں کو پھانسی

دزاپ (ہمگام نیوز) بروز ہفتہ کو طلوع آفتاب کے وقت دزاپ جیل کے حکام نے ایک بلوچ شہری سمیت تین قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان میں ہفتے کے روز ایک بلوچ سمیت تین کو پھانسی دی گئی۔

بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ محمد ناراوہی ولد شاہ محمد کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ دزاپ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں محمد کو دزاپ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی فوجداری عدالت میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Exit mobile version