Homeخبریںدشتیاری: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دشتیاری: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 16 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔

 یہ واقعہ ضلع دشتیاری کے علاقے نوبندیان کے قریب پیش آیا، جہاں منصور بلوچ زہی اپنی لینڈ کروزر گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت منصور بلوچ زہی ولد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی شدہ اور ضلع دشتیاری کے علاقے نوبندیان کے رہائشی تھے۔

 ذرائع کے مطابق منصور بلوچ زہی نوبندیان کے قریب سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انہیں شدید زخم آئے اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رپورٹ مرتب کیے جانے تک فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات، حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آ سکی

تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز