دشت(ھمگام نیوز) کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔ جانبحق شخص کی شناخت حمل ولد حمید کے نام سے کی گئی جو سکنہ ہرانی بیٹ اچانک بازار دشت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔


