ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںدنیا بھر میں کمپیوٹر ہیکرز کے حملوں میں بارہ سو سے زائد...

دنیا بھر میں کمپیوٹر ہیکرز کے حملوں میں بارہ سو سے زائد ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا گیا

نیویارک (ہمگام نیوز)دنیا بھر میں کمپیوٹر ہیکرز کے حملوں میں بارہ سو سے زائد ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا گیا ٗہیک کی جانیوالی زیادہ تر ویب سائٹس ایران اور امریکہ کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زون ایچ آن لائن سیکیورٹی کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہیک کی جانیوالی ویب سائٹوں میں ٹوئٹر کی برازیلین سائٹ بھی شامل ہے۔ان ویب سائٹوں میں ایران کی 268 ٗ امریکہ کی سات سو ساٹھ ویب سائٹس شامل ہیں۔دیگر ممالک کی ویب سائٹوں میں سوئٹزر لینڈ کی آٹھ،بھارت کی اٹھارہ،فرانس کی تیس،جرمنی،ساؤتھ کوریا، اٹلی کی چار،چار ٗ آسٹریلیا،برازیل کی دو، دو اور کروشیا، فن لینڈ کی ایک ایک ویب سائٹ شامل ہے۔زون ایچ کے مطابق نشانہ بننے والی ویب سائٹوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز