ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںافغانستان: فورسز و طالبان میں شدید جھڑپیں30 ہلاک

افغانستان: فورسز و طالبان میں شدید جھڑپیں30 ہلاک

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے اہم صوبے میں مقامی سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوں کے درمیان ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں کے دوران 30 افراد ہلاک ہوگئے افغان حکام کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء اور افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے کئی بار ان فوجوں کے انخلاء کے وقت میں توسیع کے باوجود انخلاء سے جنگجوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاحکام کے مطابق سیکٹروں طالبان جنگجوؤں نے صوبہ قندوز میں پولیس اور آرمی کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں ٗمذکورہ صوبہ 2001ء میں افغانستان میں امریکی آمد سے قبل طالبان کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔گورنر صوبہ قندوز کے ترجمان کے مطابق جھڑپوں میں 8 افغان سیکیورٹی اہلکار اور دو درجن سے زائد طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ طالبان اب صوبے کے دارالحکومت پر قبضے کے لیے کارروائیاں کررہے ہیں۔گورنر ترجمان عبداللہ واسع نے کہا کہ طالبان کی جانب سے خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے تاہم فورسز کی ازسرنو تبدیلی کے باعث سیکیورٹی فورسزاہلکاروں حوصلے بلند ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ای میل کے ذریعے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق طالبان جنگجوں نے صوبہ قندوز کے دو اضلاع میں پولیس اور آرمی کی 7 چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز