شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںدکی میں قابض فورسز سے لڑائی میں 1 ایف سی اہلکار ہلاک،2...

دکی میں قابض فورسز سے لڑائی میں 1 ایف سی اہلکار ہلاک،2 زخمی کیے: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 مارچ کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں کو دکی میں ناصر کول کمپنی کے مقام پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ اس پر سرمچاروں نے موقع پر پہنچ کر مسلح کارندوں کا گھیراؤ کیا۔ دوطرفہ جھڑپ کے دوران ریاستی حمایت یافتہ کارندوں کی کمک کیلئے جب قابض ایف سی موقع پر پہنچی تو سرمچاروں نے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں قابض ایف سی کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندوں سے کسی قسم کا تعلق رکھنے سے گریز کریں اور ان سے حد درجہ دوری اختیار کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص دانستہ طور پر پاکستانی اداروں کے بنائے مسلح گروہوں یا ڈیتھ سکواڈ سے قربت میں پایا گیا، اس پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آخر میں ترجمان نے یہ عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز