شنبه, آوریل 27, 2024
Homeانٹرنشنلسانحہ ماسکو داعش سے متعلق دنیا کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ بلنکن

سانحہ ماسکو داعش سے متعلق دنیا کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ بلنکن

واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ داعش اب بھی دنیا کےلیے خطرہ ہے۔

بلنکن نے واشنگٹن میں عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین سے بات چیت کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔

بلنکن نے کہا کہ علاقائی استحکام کے حوالے سے عراق ایک کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے مگر دنیا کو تاحال داعش سے خطرہ بھی لاحق ہےجس کی تازہ مثال ماسکو میں ہوا حالیہ حملہ ہے جس سے اس کی استعدادی قوت کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو کا سانحہ داعش کے خلاف جنگ کے تسلسل کو معطل کرنے سمیت دنیا کی اس معاملے میں لا پرواہی کا بھی نتیجہ ثابت ہوا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے بھی اس موقع پر ماسکو حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز