Homeخبریںرودبار دلگان محور دو گاڑیوں کے تصادم سے تین افراد جانبحق ایک...

رودبار دلگان محور دو گاڑیوں کے تصادم سے تین افراد جانبحق ایک شخص زخمی

رودبار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات رودبار تا دلگان محور پر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سے بھرا سائپا گاڑی پرائیڈ کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا۔ رپورٹ موصول ہونے تک ان افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ پرائیڈ کا ڈرائیور زہکلوت سے تھا۔

 رپورٹ کے مطابق ان دونوں گاڑیوں کے تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور پرائیڈ گاڑی کے تین مسافر جاں بحق اور فیول گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

Exit mobile version