Homeخبریںروسی ہیلی کاپٹر حادثہ، 17 افراد ہلاک، ملبہ مل گیا

روسی ہیلی کاپٹر حادثہ، 17 افراد ہلاک، ملبہ مل گیا

ماسکو:(ہمگام نیوز) روس کے مشرقی علاقے کامچاتسکی میں لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، جس سے 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہفتے کو ایک روسی ہیلی کاپٹر جزیرہ نما کامچاتسکی میں پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔

روسی حکام کے مطابق، ملبے سے 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ باقی پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے اتوار کی صبح پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا پایا، اور خیال کیا جارہا ہے کہ باقی ماندہ پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ اسی علاقے سے ملا ہے جہاں اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ مذکورہ ہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ طرز کا تھا، جو روس میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version