Homeخبریںروس میں کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند

روس میں کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی سی کے ماسکو میں موجود دفاتر بند کردیے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ کینیڈین نشریاتی ادارے کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ جوابی ردعمل میں کیا گیا ہے۔

کینڈین ادارے سے منسلک صحافیوں کے روسی ویزے اور سرکاری دستاویزات کو بھی منسوخ کیا جارہا ہے۔

کینیڈا نے مارچ میں روسی چینل آر ٹی کی نشریات کو ملکی نشریاتی معیار سے متصادم قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔

Exit mobile version