Homeخبریںتربت میں ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق، ٹرک ڈرائیور گرفتار

تربت میں ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق، ٹرک ڈرائیور گرفتار

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں.

پولیس زرائع کے مطابق آج صبح 7 بجے کے قریب دیہات ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے پک اپ گاڑی میں سوار مولا بخش ولد ہیبتان اور رستم ولد شاہ داد نلینٹ کلانچ گوادر موقع پر جان بحق ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور ولی داد ولد محمد ساکن کولواہ کو لیویز فورس نے حراست میں لے لیا۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version