Homeانٹرنشنلروس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جج کے وارنٹ گرفتاری جاری...

روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جج کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے: میڈیا

نیویارک( ہمگام نیوز ) روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے سربراہ جج کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ اس جج نے مارچ میں جنگی جرائم کے الزام میں صدر پوتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

روسی میڈیا نے جمعہ کو وزارت کے ڈیٹا بیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی جج کریم احمد خان کو وزارت داخلہ کی مطلوبہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پوٹین کی گرفتاری کے حکم کے چند دن بعد ماسکو نے کریم احمد خان اور آئی سی سی کے تین دیگر ججوں کے خلاف 20 مارچ کو مقدمات کھولے۔

آئی سی سی کے وارنٹ میں یوکرین کے بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پوٹین اور بچوں کے حقوق کے لیے روسی محتسب ماریہ لیووا بیلووا کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ روس اور پوٹین نے یوکرین پر حملے کے دوران کسی بھی جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی جارحیت اور جھوٹ کا شکار ہیں۔

Exit mobile version