کوئٹہ(ہمگام نیوز) نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے رکھنی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4. 0 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 37 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


