شال (ہمگام نیوز) ای سی سی کے اجلاس میں ری کوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی مقبوضہ بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ، کراچی کے- فور منصوبے کیلئے 7 ارب 79 کروڑ روپے کی اضافی رقم اور پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی حکومتی گارنٹی منظور کی گئی۔ اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے کمیٹی کا قیام، گندم اسٹاک میں درآمدی گندم کی 15 فیصد ہدایت، غیر ملکی سپلائرز کو پیٹرولیم درآمد کی اجازت اور عمان سے توانائی تعاون کے معاہدے کو بھی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے یونین سے مذاکرات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار ڈالر کی حکومتی گارنٹی بھی منظور کر لی گئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں کراچی کے- فور منصوبے کیلئے7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ منظور کر لی گئی ، کے- فور منصوبے کی رقم سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو منتقل کی تھی۔
ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے قابض ایف سی مقبوضہ بلوچستان کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کر لی گئی ، ایف سی مقبوضہ بلوچستان کو گرانٹ وزارت خزانہ کی بچت سے دی جائے گی،ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت استعمال کیلئے پاسکو کی تجویز کی منظوری دیدی ہے ، پاسکوکا گندم اسٹاک 85 فیصد مقامی، 15 فیصد درآمدی گندم پر مشتمل ہو گا۔
اجلاس میں غیر ملکی سپلائرز کے اکاونٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولت استعمال کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قابض پاکستان اور عمان کےدرمیان توانائی تعاون کیلئے سیل پرچیز معاہدے کی منظوری بھی دیدی، اوکیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعا
ون بڑھے گا۔


