Homeخبریںکھڈ کوچہ و دیگر مقامات پر مسافر کوچز پر فائرنگ سے بسوں...

کھڈ کوچہ و دیگر مقامات پر مسافر کوچز پر فائرنگ سے بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ چار سر کے مقامات پر مسافر کوچز پر فائرنگ سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ٹرانسپورٹروں اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا ذرائع کے مطابق کھڈ کوچہ ، منگچر ، مستونگ سمیت دیگرمقامات پر کشیدہ حالات کی وجہ سے آئے روز مسافر کوچز اور دیگر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ اور چار سر کے مقامات پر مسافر کوچز پر فائرنگ ہوئی جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر اور کوچز کا عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جانے والی متعدد کوچز واپس کوئٹہ پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز