Homeخبریںزابل میں خاندانی تنازعہ پر ایک شخص قتل

زابل میں خاندانی تنازعہ پر ایک شخص قتل

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے زابل میں خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ایک 27 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔
خبر ملنے تک قتل ہونے والے اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ شہری کو اس کی بہن کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق قاتل اپنی بیوی کے بھائی کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جسے زابل پولیس نے آدھے گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔

Exit mobile version