کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے زمینی فضائی فوج کشی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے زامران کے علاقے جالگی اور گردونواح میں قابض پاکستان فورسز نے فوج کشی کا آغاز کردیا ،جس میں پیدل اہلکاروں کی بھاری تعداد حصہ لے رہے تھے جبکہ انہیں فضائی کمک حاصل تھی۔
ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مختلف مقامات پر شیلنگ کی گئی جبکہ کواڈ کاپٹر سے گولے گرائے گئے ہیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثناء بلیدہ میں ڈرون طیارے سے حملے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیل جاری نہیں کیا ہے ۔


