منگچر،نوشکی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقہ منگچر میں بازار ایک ہفتے سے بند، شہری دکاندار نان شبینہ کے محتاج، تفصیلات کے مطابق
منگچر کا مرکزی بازار گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہونے کے باعث شہری پریشان اور دکاندار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار مکمل طور پر بند ہونے سے وہ نانِ شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں، جبکہ شہری بھی روزمرہ ضروری اشیائے خور و نوش کی عدم دستیابی کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
متاثرہ دکانداروں کے مطابق علاقے کے نمائندے بازار کاروباری مراکز کی بند ہونے کے صورتحال کے باوجود غائب ہیں اور عوام و تاجروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسئلے کے حل کے لیے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے بزرگوں اور معززین پر مشتمل ایک وفد ایف سی حکام سے ملاقات کے لیے بھیجا، تاہم اس کے باوجود تاحال بازار نہیں کھولا جا سکا اور کرفیو بدستور نافذ ہے ۔
دوسری جانب نوشکی سے بھی اطلاعات ہیں کہ آج دوسرے دن بھی کرفیو کی وجہ سے شہر مکمل طورپر بند اور سنسان ہے ۔


